کھلاڑیوں نے صدر کے سامنے مارچ پاسٹ کرکے پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا

جمعرات 5 مارچ 2015 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کا آغازصدر مملکت ممنون حسین نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شومیں کیا، صدر مملکت ممنون حسین کے سامنے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، پاکستان کا قومی پرچم آزادکشمیر کے کھلاڑیوں نے اٹھارکھا تھا،بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے دستے بالترتیب ان کے پیچھے تھے۔

(جاری ہے)

مارچ پاسٹ کے بعد نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس کی ایونٹس کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :