ٹیم میں اب بھی میچ وننگ کھلاڑی ہیں، مشتاق احمد
جمعرات 5 مارچ 2015 23:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی اب بھی موجود ہیں جو میچ کا نقشہ تبدیل کرکے ٹیم کو جیت دلواسکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے اور ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچوں میں بدترین شکستوں کے بعد گرین شرٹس نے زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کو ہراکر کچھ تسلسل حاصل کیا ہے۔
تاہم گرین شرٹس کا اگلا میچ ٹورنامنٹ فیورٹ جنوبی افریقہ سے ہے جو اپنے گزشتہ دونوں میچوں میں 400 سے زائد رنز اسکور کرے بیٹھی ہے۔ بی بی سی اردو کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پاکستانی ٹیم کو اچھی اور دلیر کرکٹ کھیلنا ہوگی اور نتائج کے بارے میں پہلے سے ہی سوچے بغیر میدان میں اترنا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 1992 میں بھی پاکستانی ٹیم کا آغاز ناقص تھا تاہم پھر بھی یقین تھا کہ ٹیم ورلڈ کپ جیت لے گی، یہ یقین بہت ضروری ہوتا ہے ۔
یاسر شاہ کو نہ کھلائے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا بیلنس اور حکمت عملی دیکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی جاتی ہے، لیگ اسپنرز ویچ ونر ہوتے ہیں لیکن ٹیم کا بیلنس دیکھنا پڑتا ہے۔ مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے وہ نیوزی لینڈ کو فیورٹ سمجھتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.