ٹیچرز کے آپس کے جھگڑے کی وجہ سے ڈگری نہیں دی جارہی ، عدالت جاﺅں گا : مراد سعید

جمعرات 5 مارچ 2015 23:30

ٹیچرز کے آپس کے جھگڑے کی وجہ سے ڈگری نہیں دی جارہی ، عدالت جاﺅں گا : ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کی ڈگری اس وقت تنازعات کا شکار ہے جبکہ مراد سعید کی جانب سے موقف سامنے آنے آیا ہے کہ ٹیچرز کے آپس کے مسئلے کی وجہ سے ڈگری نہیں دی جا رہی جبکہ انہوں نے کئی مرتبہ ڈگری کے لیے درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ان کا نتیجہ روکا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس معاملے پر کل عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔مراد سعید کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک یونیورسٹی انہیں کلیئر نہیں کر دے گی وہ تحریک انصاف کی نمائندگی کہیں نہیں کریں گے۔