Live Updates

عمران خان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں، اسمبلیتوڑنے کی دھمکیاں دینے والے آمرانہ سوچ کے مالک ہیں،نثار کھوڑو

جمعرات 5 مارچ 2015 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے عمران خان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں، اسمبلی ٹوڑنے کی دھمکیاں دینے والے آمرانہ سوچ کے مالک ہیں۔ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نثاراحمد کھوڑو نے کہا عمران خان نے اسمبلی توڑنے کی دھمکی دے کر پرویز مشرف کی پیروی کی، ہارس ٹریڈنگ کی باتیں کرنے والے عمران خان اندر سے کمزور ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا سینیٹ انتخابات پرامن اور شفاف ماحول میں ہو رہے ہیں، سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :