پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ( پی ایل ڈی ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نبیل عارف نے استعفیٰ دے دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ( پی ایل ڈی ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نبیل عارف نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے سی ای او کی تعیناتی کے لئے گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بلایا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کی اضافی ذمہ داریاں پی ایل ڈی ڈی بی کے چیرمین سید یاور علی کو دے دی جائیں تاہم سید یاور علی نے بورڈ کے سی ای او کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

بورڈ ممبرز نے اس موقع پر نبیل عارف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ادارے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ سٹاف ممبرز سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل عارف نے بتایا کہ انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناہ پر دیا ہے ، مصروفیت کی وجہ سے وہ پی ایل ڈی ڈی بی کو وقت نہیں دے سکتے تھے۔ واضع رہے وہ تقریبا ً ایک سال تک پی ایل ڈی ڈی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :