ایبٹ آباد‘انسداد دہشتگردی عدالت نے مانسہرہ طالبہ گینگ ریپ کیس کے 2ملزمان کو14,14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی

جمعہ 6 مارچ 2015 00:30

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) ایبٹ آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مانسہرہ طالبہ گینگ ریپ کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مرکزی ملزم قاری نصیر سمیت دو ملزمان کو چودہ چودہ سال قید بامشقت کی سزاسنا دی۔

(جاری ہے)

بارہ مئی دو ہزارچودہ کو پاکیزہ نامی گیارہویں جماعت کی طالبہ کو ملزم قاری نصیر نے دیگرساتھیوں کے ہمراہ اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم قاری نصیر سمیت دو ملزمان کو چودہ چودہ سال قید بامشقت کی سزا اور ملزمان کی معاونت کرنے پر ڈرائیور سید الزمان کو دس سال قید اور متاثرہ لڑکی کی سہیلی انعم کو عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔