اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

جمعہ 6 مارچ 2015 11:12

اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) محکمہ موسمیات نے آج سے پیر تک اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بارش ہوئی ۔ بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔وادی سوات میں بھی بادل برسے تو نظارے مزید حسین ہوگئے۔

(جاری ہے)

چترال کے بالائی مقامات پر ایک روز کے وقفے کے بعد مزید برفباری ہوئی۔ادھر زیارت ،کان مہترزئی، توبہ اچکزئی اور کوہ سلیمان سمیت شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی دوبارہ برفباری ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں ہر طرف برف ہی برف نظر آرہی ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے پیر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :