اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی تجویز پر سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لیے ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت کی منظوری دے دی۔

جمعہ 6 مارچ 2015 11:40

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی تجویز پر سانحہ آرمی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) :صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لیے بعد از مرگ ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی جس کے تحت سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں، اساتذہ اور سٹا کو ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا، اس حوالے سے صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے 9 اراکین کو 3 برس کے لیے کونسل کا ممبر مقرر کر دیا ہے وزارت قانون نے نو اراکین کی منظوری وزارت قانون کی سمری اور وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے،