ایک شخص پر دس سالہ لڑکی کو لفٹ میں ہراساں کرنے کا الزام

جمعہ 6 مارچ 2015 12:11

ایک شخص پر دس سالہ لڑکی کو لفٹ میں ہراساں کرنے کا الزام

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ2015ء) ایک رئیل اسٹیٹ بروکر پر لفٹ میں ایک دس سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے۔شام سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے 5 دسمبر کو لفٹ میں تنہائی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور 10 سالہ بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ انڈیا سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے تفتیشی افسران کو بتایا کہ وہ لفٹ میں ملزم کے ساتھ کھڑی تھی کہ اس نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

لڑکی نےفوراً اپنا ہاتھ چھڑا لیا اور لفٹ رکتے ہی بھاگ کر اپنے فلیٹ میں گھس گئی۔ لڑکی کے 40 سالہ باپ نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ لفٹ سے آ رہا تھا کہ اس نے اپنے بیٹی کو خوف زدہ کونے میں کھڑے دیکھا۔اس کی بیٹی نے اسے بتایا کہ اس کے ساتھ کیاہوا ہے۔باپ نے سیکورٹی گارڈ کی مدد سے مشکوک شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی بعد میں لڑکی نے اس شخص کو دیکھ کر پہچان لیا۔ جس پر انہوں نے پولیس کو بلا لیا۔جبل علی پولیس نے 18 دسمبر کو ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقدمے کا فیصلہ 30 مارچ کو سنایا جائے گا۔