لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کی تحویل کیس کی سماعت، بچوں کا ماں کے ساتھ جانے سے انکار

جمعہ 6 مارچ 2015 12:50

لاہور(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں میاں بیوی کے جھگڑے کے بعد بچوں کی تحویل کے کیس کی سماعت کی گئی، والدہ ناہیدہ کا کہنا تھا کہ اب صلح نہیں ہو سکتی تاہم میرے بچے مجھے دئے جائیں ، جس پر بچوں نے رو رو کر برا حال ہو گیا.

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت کو پیر تل ملتوی کر دیا ہے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں نے اپنے خاوند سے 6 ماہ قبل ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی اور بچوں کو باپ کے پاس چھوڑ گئی تھی جس کے باعث بچوں کی انسیت باپ کے ساتھ زیادہ ہے، اسی لیے ماں کو بچوں کی حوالگی کا سن کر بچے اور باپ دونوں ہی آبدیدہ ہو گئے.

متعلقہ عنوان :