سیاست اور اقتدار میں آنے کا کوئی لالچ نہیں‘ غریبوں کیلئے بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں‘ فلم سٹار میرا

جمعہ 6 مارچ 2015 12:58

سیاست اور اقتدار میں آنے کا کوئی لالچ نہیں‘ غریبوں کیلئے بہت کچھ کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ سیاست اور اقتدار میں آنے کا کوئی لالچ نہیں غریبوں کیلئے بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں ‘آئندہ ماہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے پر امید ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ مجھے سے بہت سی سیاسی جما عتوں نے شمولیت کی دعوت دی ہے مگر مجھے اقتدار اور سیاست کا کوئی لالچ نہیں بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر عوام کی خدمت کیلئے ہسپتال بنا لوں تو اس سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہو سکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے میں بہت جلد بڑی خوشخبری دونگی اور مجھے امید ہے کہ آئندہ ماہ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دونگی اور جلد سے جلد اس کی تعمیر کو یقینی بنایا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :