شادی جلد بازی میں نہیں سوچ سمجھ کر ہی کرونگی جن کو میری شادی کی فکر ہے وہ خود بوڑھی ہو چکیں ہیں‘ریشم

جمعہ 6 مارچ 2015 13:02

شادی جلد بازی میں نہیں سوچ سمجھ کر ہی کرونگی جن کو میری شادی کی فکر ہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)ادکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی جلد بازی میں نہیں سوچ سمجھ کر ہی کرونگی جن کو میری شادی کی فکر ہے وہ خود بوڑھی ہو چکیں ہیں ‘مجھے پر تنقید کر نیوالوں کو اپنے گر یبان میں جھانکنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ریشم نے کہا کہ مجھے ابھی شادی کی کوئی جلد ی ہے اور نہ ہی میں افر تفری میں شادی کر ونگی بلکہ میری شادی جب بھی ہوں گی سب کے سامنے ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں میرے سپنو ں کا شہزادہ پاکستان سے باہر سے بھی ہو سکتا ہے مگر وہ پاکستانی ہی ہوگا ۔