ٹیکس چوری روکنے کیلئے جدید نظام کی تنصیب پر عالمی بینک سے مذاکرات شروع
ٹیکس چوری روکنے کیلئے صنعتی یونٹس میں 2مراحل میں یہ سسٹم نصب کیا جائے گا، ذرائع
جمعہ 6 مارچ 2015 14:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ملک میں ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے شوگر، فرٹیلائزر اور سیمنٹ سمیت 5شعبوں میں جدید سسٹم برائے الیکٹرونک مانیٹرنگ آف پروڈکشن(ایس ای ایم پی) نصب کرنے کیلیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ عالمی بینک کے سینئر افسر راہول کنکیرہ کی سربراہی میں اعلی سطح کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے اور عالمی بینک کے جائزہ مشن و ایف بی آرکی ٹیم کے درمیان باضابطہ طور پر مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جبکہ عالمی بینک جائزہ مشن کی ذیلی ٹیم نے چارلی کی سربراہی میں لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد اور ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا دورہ بھی کیا اور ایف بی آر کی فیلڈ فارمشنز کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے اس منصوبے کے لیے قرض فراہم کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے تاہم مذاکرات میں قواعد و ضوابط طے ہورہے ہیں، معاملات حتمی مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ عالمی بینک اس منصوبے کے لیے قرض فراہم کر دیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ 5 شعبوں میں جدیدمانیٹرنگ نظام کی تنصیب کا منصوبہ بھی حتمی مراحل میں ہے اور تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ایف بی آر مذکورہ الیکٹرونک سسٹم کیلیے اچھی ساکھ کی حامل ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سے بولیاں لے چکا ہے اور 24 کمپنیوں کی شارٹ لسٹنگ بھی مکمل ہوچکی ہے اور اب صرف ایک کمپنی کو اس منصوبے کیلیے منتخب کیا جانا ہے جسے ٹیکس چوری روکنے کیلیے پیداواری یونٹس کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا نظام نصب کرنے کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے صنعتوں اور مینوفیکچرنگ یونٹس کی پیداوار کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کی جاسکے گی جس سے انڈر انوائسنگ اور انڈر رپورٹنگ کے مسائل حل ہوں گے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے صنعتی یونٹس میں 2مراحل میں یہ سسٹم نصب کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 5شعبوں میں سسٹم لگایا جا رہا ہے، اس کے لیے خریداری بھی 2مرحلوں میں کی جائے گی، پہلے مرحلے پر تکنیکی سطح کی بولیاں مانگی گئی ہیں اور دوسرے مرحلے میں سسٹم کی تنصیب کی جائے گی اور اس کے لیے آلات خریدے جائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.