نومنتخب اراکین ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں، شہباز شریف

جمعہ 6 مارچ 2015 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء )وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے نومنتخب اراکین ملک و قوم کی ترقی اورخوشحالی کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات سے جمہوری عمل کا ایک اور مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ پنجاب میں اراکین اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں بھر پور حصہ لے کرجمہوری عمل کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا ہے۔