سینیٹ کے انتخابی نتائج سے (ن) لیگ کی جماعت میں ٹوٹ پھوٹ واضح ہوگئی ہے ‘ نرگس فیض ملک

جمعہ 6 مارچ 2015 14:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کی رہنما نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی اپنی جماعت کا ساتھ چھوڑ گئے جس وجہ سے ان پر دباؤ ڈال کر ووٹ لینے کی کوشش کی گئی،اس کے باوجود سینیٹ کے انتخابی نتائج سے (ن) لیگ کی جماعت میں ٹوٹ پھوٹ واضح ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے انتخاب میں ایسے لوگو ں کو ٹکٹ دئیے تو آمر کے ساتھ رہے ہیں اورمسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں ۔

ان کو ٹکٹ دینے پر ن کے اراکین کے دل غمگین ہیں ۔الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر ن لیگ کے امیدواروں کے کاغذات درست قرار دلوائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف گر چکا ہے ۔ن لیگ جتنی چاہے کوشش کرے یہ جماعت کبھی عوام میں مقبول نہیں ہوسکتی اور نہ اب آئندہ انتخاب میں کامیاب ہوگی ۔شہبازشریف پنجاب میں خود ووٹ ڈلواتے رہے ۔ن لیگ دھاندلی لیگ بن چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :