ورلڈ کپ 2015ء : ویسٹ انڈیز کا بھارت کو جیت کے لیے 183رنز کا ہدف

جمعہ 6 مارچ 2015 14:59

ورلڈ کپ 2015ء : ویسٹ انڈیز کا بھارت کو جیت کے لیے 183رنز کا ہدف
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے 28ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 182رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوی ایشن گراؤنڈ ، پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 44.2اوورز میں 182رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر 57،ڈیرن سیمی 26،کرس گیل اور جوناتھن کارٹر 21،21رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3،یادو اور جدیجا نے 2،2جبکہ ایشون اور موہت شرما نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :