پیپلز پارٹی نے پنجاب میں حکمران جماعت کا بھرپور مقابلہ کیا ہے ‘ قاضی احمد سعید

جمعہ 6 مارچ 2015 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں حکمران جماعت کا بھرپور مقابلہ کیا ہے اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق انتخابی عملی میں حصہ لیا اور خالی میدان چھوڑ کر بھاگے نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن نے بڑی جانفشانی سے مقابلہ کیا جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے صدارتی آرڈیننس پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور محاز آرائی کو ترک کرنے سے قاصر رہی ہے مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کی بانی ہے یہ ہمیشہ چور رستوں سے اقتدار میں آتی ہے جس کا عملی ثبوت رات کے اندھیرے میں صدارتی آرڈیننس کا جاری کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :