گورنمنٹ سکیم کے حاجیوں کے لئے مکہ مکرمہ میں رہائشی عمارتیں کرائے پر حاصل کرنے کے انتظامات شروع

جمعہ 6 مارچ 2015 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) پاکستان حج آفس جد ہ نے گورنمنٹ سکیم کے تحت آئندہ حج پر جانے والے 72ہزار پاکستانی حاجیوں کے لئے مکہ مکرمہ میں رہائش گاہوں کا انتظام کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور سعودی حکومت کے طے کردہ معیار مطابق کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں کرائے پر حاصل کرنے کے لئے خواہشمند مالکان سے 15دن میں پیشکشیں طلب کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ سکیم کے حاجیوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران کھانا سرکاری طور پران کی رہائش گاہوں پر ہی مہیا کیاجائے گا ۔ اس مقصد کے لئے سعودی وزارت حج اور دیگر متعلقہ اداروں کے پاس رجسٹرڈ موزوں تجربے کی حامل کیٹرنگ کمپنیوں کی خدما ت بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔ حجاج کرام کو پانچ وقت نمازوں کی ادائیگی کے لئے ان کی رہائش گاہوں سے حرم شریف لے جانے اور واپس لانے کے لئے ٹرانسپورٹ بھی سرکاری طور پر مہیا کی جائے گی ۔اس مقصد کے لئے سعودی ٹرانسپورٹ سینڈیکیٹ سے رجسٹرڈ معروف ٹرانسپورٹ کمپنیو ں سے بسوں کی فراہمی کے لئے بھی پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔