علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت سمسٹر بہار میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور رسول بخش بہرام نے کہا ہے کہ طلبہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت سمسٹر بہار میں بغیرلیٹ فیس کے ساتھ20مارچ تک داخلہ لے سکتے ہیں۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا و طالبات ریجنل آفس اقبال ٹاؤن سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے رش کی وجہ سے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بغیر لیٹ فیس تاریخ05 مارچ سے بڑھاکر20مارچ تک کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں لاکھوں طلبا و طالبات کوبین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم گھروں میں بیٹھے مہیا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ سے ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے رحجانات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :