Live Updates

عمران‌خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 6 مارچ 2015 16:53

عمران‌خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

پشاور(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے کے پی کے سے سینیٹ کی تمام نشستیں حاصل کرنے پر مبارکبا د پیش کی ان کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں اراکین نے پارٹی ڈسپلن کے مطابق انتخابات میں حصہ لیا ہے اور ہارس ٹریڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا پانا سینیٹ انتخابات میں بہت ضروری تھا، پی ٹی آئی نے ہی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آواز اٹھائی تھی ان کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس جاری کرنا حکومت کی جانب سے ایک سوچا سمجھا حربہ تھا، وزیر اعظم سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سعودی عرب کے اچانک دورے سے سینیٹ انتخابات کو لے کر ان کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :