ورلڈ کپ 2015 ء میں باوٴلرز بے بس ہو کر رہ گئے، فلیٹ پچز پر موٹے بلوں سے باوٴلرز کی درگت بنادی
جمعہ 6 مارچ 2015 19:49
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015 ء میں باوٴلرز خاص طور پرفاسٹ باؤلرز بے بس ہو کر رہ گئے اور فلیٹ پچز پر موٹے بلوں سے بلے بازوں نے باوٴلرز کی درگت بنادی۔پاکستانی ہیڈ کوچ وقار یونس نے شکوہ کیا کہ جدید ایک روزہ کرکٹ باوٴلرز کے لئے غیر منصفانہ ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے گزشتہ میچز میں جنوبی افریقہ نے 2مرتبہ 400 سے زائد اسکور کیا جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 417 رنز بنا ڈالے۔
افغانستان کے باوٴلردولت زدران کو ۱10وورز میں 101 رنز، شاہ پور زدران کو 89 رنز جبکہ محمد نبی کو 84 رنز کے ساتھ آسڑیلیوی بلے بازوں سے پٹائی جھیلنا پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ باوٴلرز کو معلوم نہیں ہوتا کہ گیند کہاں کرنی ہے۔واضح رہے کہ نئے قوانین کے تحت پورے میچ کے دوران اندرونی 30 میٹر کے دائرے میں 5 فیلڈرز کا موجود رہنا لازم ہے۔(جاری ہے)
ابتدائی 10 پاور پلے اوورز میں اس دائرے کے باہر صرف 2 اور بیٹنگ پاور پلے کے پانچ اوورز میں 3 فیلڈرز باہر کھڑے کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
سابق فاسٹ بالر نے قوانین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ لوگ جارحانہ بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں اسی لئے قوانین تبدیل کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹیڈیم کا رْخ کریں، یہ سب کچھ بیٹنگ کے لئے سازکار ہے لکنچ باوٴلنگ کے لئے نہیں۔ان کے مطابق بیٹنگ اور باوٴلنگ میں توازن برقرار رہنا چاہیے۔باوٴلنگ اور بیٹنگ کے بگڑتے ہو ئے توازن پر بہت سے ماہرین اور کھلاڑیوں سمیت آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ایک روزہ کرکٹ میں بھی بلے باز ٹرپل سنچریاں بنانا شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ اب تک ورلڈ کپ میں اب تک 250 چھکے اور 1200 سے زائد چوکے لگنے کے ساتھ ساتھ 12 ہزار سے زائد رنز بن چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.