پاکستان ورلڈ کپ جیت جائے تو حیرانی ہوگی، شان پولاک

جمعہ 6 مارچ 2015 19:49

پاکستان ورلڈ کپ جیت جائے تو حیرانی ہوگی، شان پولاک

ّٓٓٓآکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم میں میچ ونرز ضرور موجود ہیں لیکن ان کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ان کے ورلڈ کپ جیتنے سے ہمیں حیرانی ضرور ہوگی،جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے،اگر جنوبی افریقہ پاکستانی بلے بازی کو دباوٴ میں لا کر جلدی وکٹیں لے لے تو باسانی میچ جیت جائے گی‘حفیظ، سعید اجمل اور جنید جیسے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کاورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں شامل نہ ہونا پاکستان کی ناکامی کی وجہ ہے، پاکستانی ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے، ’پاکستان کو آگے جانے کے لئے بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلنا ہوگی ۔

جمعہ کو یہاں ایڈن پارک سٹیڈیم میں برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے ا نٹرویو میں شان پولاک نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم کی فارم اور کارکردگی گذشتہ چھ ماہ میں اچھی نہیں رہی۔

(جاری ہے)

پولاک نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ میچ میں کامیابی حاصل کریں لیکن پاکستان کی بلے بازی ابھی تک ناکام رہی ہے۔

اگر جنوبی افریقہ پاکستانی بلے بازی کو دباوٴ میں لا کر جلدی وکٹیں لے لے تو باسانی میچ جیت جائے گی۔پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بارے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم اگر محمد حفیظ، سعید اجمل اور جنید جیسے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو اتنے بڑے ایونٹ سے پہلے کھو دے تو اس کی کارکردگی ضرور اثرانداز ہوگی۔پاکستانی ٹیم عالمی کپ کے باقی میچوں میں اتنا اچھا کم بیک اور پرفارم کر سکتی ہے کہ ورلڈ کپ جیت جائے؟۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے شان پولاک کا کہنا تھا کہ جیتنے کے لئے اعتماد نہایت ضروری ہے لیکن پاکستانی ٹیم میں اس وقت اعتماد کا فقدان نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان لگاتار تین میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے لیکن اس کے لیے انھیں بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔پولاک نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن موجودہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’اگر پاکستان عالمی کپ جیت جا ئے تو حیرانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :