وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں

جمعہ 6 مارچ 2015 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق او رمختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر اور اراکین اسمبلی نے پنجاب میں سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے کلین سویپ پروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی ۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پوری قوم کی آواز ہے۔ پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے دہشت گردوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔دہشت گردوں کو شکست فاش دینے کیلئے پوری قوم فیصلہ کر چکی ہے۔دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔قوم کے عزم او راتحاد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جیتیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کے مثالی اتحاد و یگانگت کی بدولت دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے۔پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تیز رفتاری سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں ممبرقومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری ،رانا اعجاز احمد نون، شیخ علاؤالدین ،پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا محمد ارشد، محمد شاہ ویز خان ، سید طارق یعقوب اورحاجی عمران ظفر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :