لاہورہائیکورٹ کامبینہ طور پر ملازمہ کوزیادتی کا نشانہ بنانے والے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جمعہ 6 مارچ 2015 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر ملازمہ کوزیادتی کا نشانہ بنانے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ٹھیکیدار صفدر کے گھر کام کرنے والی ملازمہ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس کا مالک اسے تین ماہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،جب اس نے قانونی کارروائی کیلئے پولیس سے رجوع کیا تو اسکی درخواست پر کارروائی کرنے کی بجائے پولیس نے الٹا اسے دھمکانا شروع کردیا۔جبکہ مالک بھی دھمکیوں پر اتر آیا ۔عدالت نے تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کو ٹھیکیدار صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے ہدایت کر دی ۔