الیکشن ٹربیونل نے پی پی 107حافظ آباد میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست خارج کردی

جمعہ 6 مارچ 2015 20:39

الیکشن ٹربیونل نے پی پی 107حافظ آباد میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے پی پی 107حافظ آباد میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سرفراز بھٹی نے موقف اختیارکیاکہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نگہت انتصار بھٹی دھاندلی کرکے منتخب ہوئیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بھی تبدیل کیے گئے ۔

نگہت انتصار بھٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ الزامات بے بنیاد ہیں لہٰذدرخواست خارج کی جائے ۔ عدالت نے مسلم لیگ (ن)کی درخواست پر لوکل کمیشن مقرر کیاجس نے تحقیقات اوروووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق اس حلقہ میں دھاند لی یا انتظامی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی جس پر عدالت درخواست واپس لینے کے بعد خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :