چینی صدر 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے ، جلد دورہ کی تاریخ طے ہو جائیگی ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی ، ملاقات کے بعد بات چیت آگے بڑھانے کی راہیں کھل گئی ہیں ، ڈی ایٹ فورم کو رکن ممالک کیلئے مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 6 مارچ 2015 22:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چینی صدر 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے ، جلد دورہ کی تاریخ طے ہو جائیگی ، بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی ، ملاقات کے بعد بات چیت آگے بڑھانے کی راہیں کھل گئی ہیں ، ڈی ایٹ فورم کو رکن ممالک کیلئے مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ چین صدر کا دورہ پاکستان ابھی طے نہیں ہوا عنقریب وہ پاکستان کا دوررہ کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت کے ساتھ مزاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم ملاقات کے بعد بات چیت آگے بڑھانے کی راہیں کھل گئی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مزاکرات کے حوالے سے بھی کوئی تاریخ ابھی تک حتمیٰ نہیں ہو سکی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغان 'آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈی ایٹ فورم کو رکن ملکوں کیلئے مزید موثراور فائدہ مند بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے سرتاج عزیزنے تنظیم کے مقاصد کے حصول میں پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد المجید ملک آرمی چیف بن جاتے تو 1977کا مارشل لاء نہ لگتا۔سرتاج عزیز نے سابق وفاقی وزیر عبدالمجید ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ مصنف نے سابق صدرایوب کوخط لکھ کرجن حالات کا ذکر کیا تھا ملک کو آج بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.