نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 4پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی دسمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کرنے کی منظوری دی گئی،بجلی سستی ہونے سے کراچی الیکٹرک کے صارفین کو ایک ارب9کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا

جمعہ 6 مارچ 2015 22:08

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 4پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 4پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی دسمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کرنے کی منظوری دی گئی، بجلی سستی ہونے سے کراچی الیکٹرک کے صارفین کو ایک ارب9کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 4پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا حکام کے مطابق دسمبر میں کراچی الیکٹرک نے 1ارب6کروڑ 16لاکھ یونٹس فروخت کئے،بجلی سستی ہونے سے کراچی الیکٹرک کے صارفین کو ایک ارب9کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا، بجلی دسمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :