Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انکشاف

جمعہ 6 مارچ 2015 22:16

تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دعوے دعوے دھرے رہ گئے‘ خیبر پختونخوا میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔ جمعہ کو خیبر پختونخوا میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جاوید عباسی کی جیت کی وجہ سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا سونامی بالآخر مفاہمت کا شکار ہوگیا اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) سے مفاہمت کرلی جبکہ عمرن خان نے دعوے کئے تھے کہ سینٹ الیکشن میں کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیں گے۔

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 27 ووٹ اضافی تھے‘ ارکان کو کہا کہ جس کو دل چاہے ووٹ دیں تو ارکان نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دئیے اور (ن) لیگ کی ارکان نے ہمارے اقلیتی اور خواتین کی مخصوصی نشستوں پر امیدواروں کو ووٹ دئیے لیکن ہم نے کسی سے پیسے نہیں لئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات