سنیٹ انتخاب میں تحریک انصاف نے ن لیگ کو ووٹ دیئے، پرویز خٹک کا اعتراف
جمعہ 6 مارچ 2015 22:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کا سونامی بھی مفاہمت کی لہروں میں بہہ گیا۔ عمران خان کے دعوے دھرے رہ گئے ۔ کے پی کے میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیئے۔ پرویز خٹک نے اعتراف کر لیا۔کے پی کے اسمبلی میں سینٹ الیکشن کے نتائج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اور ن لیگ نے خفیہ معاہدے کے تحت سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ن لیگ کے جاوید عباسی کو پی ٹی آئی کے ووٹ پڑے۔
تحریک انصاف کے ارکان نے دوسری ترجیح میں جاوید عباسی کو ووٹ دیئے جس کی وجہ سے ان کو چالیس ووٹ حاصل ہوئے۔ دوسری طرف ن لیگ ارکان نے پی ٹی آئی کی خواتین اور اقلیتی نشستوں کے امیدواروں کو دوسری ترجیح ووٹ دیئے جس کی وجہ سے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ ن لیگ اور خواتین کی ایک سیٹ اور اقلتیی سیٹ پر تحریک انصاف کو کامیابی ملی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اعتراف کیا کہ کچھ نہ کچھ ہوا ضرور ہے۔
ایک طرف پرویز خٹک کا اعتراف ہے جبکہ اس کے برعکس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صاف صاف کہا تھا وہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اب خان صاحب بتائیں کیا آپ سے بالا بالا ہی معاہدہ ہوا یا آپ بھی اس میں شریک تھے ۔ دوسری جانب جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا اتحاد بھی رنگ لے آیا۔ پیپلز پارٹی کے خانزادہ خان نو ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ایوان میں پیپلز پارٹی کے ممبران کی تعداد صرف پانچ ہے۔ سب سے بڑا اپ سیٹ قومی وطن پارٹی کے عمار احمد خان کی شکست ہے۔ عمار احمد خان کو آٹھ ووٹ ملے جبکہ قومی وطن پارٹی کے ایم پی ایز کی تعداد دس ہے۔ پانچ نشستوں والی پیپلز پارٹی تو اپنے سیٹ لے اڑی لیکن دس ایم پی ایز کی موجودگی کے باوجود قومی وطن پارٹی کو دو ووٹ کم ملنے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.