سر فراز احمد کی میچ میں جارحانہ بیٹنگ، شعیب اختر نے پیشن گوئی کر دی

ہفتہ 7 مارچ 2015 11:20

سر فراز احمد کی میچ میں جارحانہ بیٹنگ، شعیب اختر نے پیشن گوئی کر دی

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مارچ 2015 ء) : آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد بھی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سرفراز احمد کی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے شعیب اختر بھی کچھ کہے بنا رہ نہ سکے، جب شعیب اختر سے آج کے میچ کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کہ سر فراز اچھا کھیل رہا ہے لگتا ہے کہ آج پاکستانی ٹیم میچ جیت جائے گی، یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کا پہلا آؤٹ کا سہرا بھی سر فراز ہی کے سر ہے.