کرس گیل بھارت کیخلاف 9سال کے دوران 20اننگز میں صرف 450رنزبناسکے

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:09

کرس گیل بھارت کیخلاف 9سال کے دوران 20اننگز میں صرف 450رنزبناسکے

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرکرس گیل بھارت کیخلاف 9سال کے دوران 20اننگز میں صرف 450رنزبناسکے۔گیل نے2006میں آخری بار بھارت کے خلاف ون ڈے میچوں میں سنچری اسکور کی اور اس کے بعد آج تک نو سال میں وہ بھارت کے خلاف 20ون ڈے میچوں کی 20اننگز میں 23.68کی اوسط سے صرف 450رنز ہی بنا پائے ہیں۔ورلڈ کپ میں انہوں نے ڈبل سنچری بنا کر نیا ریکارڈ تو بنا ڈالا لیکن بھارت کے خلاف وہ ایک بار ناکام رہے۔

(جاری ہے)

دھواں دار بیٹنگ کرنیوالے کرس گیل ہی ہیں جن کا بھارت کے خلاف ریکارڈ گزشتہ کئی سال سے نہایت خراب رہاہے حالانکہ وہ کئی برسوں سے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ آئی پی ایل میں مسلسل کھیل رہے ہیں۔حالانکہ دیکھا جائے توحیران کن طور پر ان کا بلا آئی پی ایل میں خوب رنز اْگلتاہے لیکن بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے گیل کو بلے بازی بھول جاتی ہے۔دوسری طرف گیل کے کیریئر کے ابتدائی ریکار ڈپر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے بھارت کے خلاف 17اننگز میں 45.29کی ایوریج سے 770رنز بنائے جس میں 4سنچریاں اور 2نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :