شکست کا خوف نہیں ،ورلڈکپ جیتنے کی لگن ہے ، ایرون فنچ

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:20

شکست کا خوف نہیں ،ورلڈکپ جیتنے کی لگن ہے ، ایرون فنچ

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرایرون فنچ نے کہاہے کہ ہر گزرتے میچ کے ساتھ آسٹریلو ی کھلاڑیوں میں ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش بڑھتی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ ان کی ٹیم کو شکست کا کوئی خوف نہیں اور ہر گزرتے میچ کے ساتھ آسٹریلو ی کھلاڑیوں میں ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش بڑھتی جارہی ہے۔

فنچ نے کہاکہ انکے خیال میں یہ ضروری نہیں کہ میچ کس ٹیم کے خلاف ہے ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کیلئے آپ کو دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ سے ہارنے اور بنگلہ دیش کے خلاف ممکنہ جیت بارش کے نذر ہونے کے بعد کینگروز سری لنکا سے ہر حال میں میچ جیت کر پول میں دوسری پوزیشن کے حصول خواہشمند ہیں کیونکہ شکست کی صورت میں آسٹریلیا کا کوارٹرفائنل میں بھارت یا جنوبی افریقہ سے ٹاکرا ہو سکتاہے۔

ایرون فنچ نے کہاکہ یہ بڑے مقابلے ہیں اور آپ کبھی نہیں چاہیں گے کہ آپ کی ٹیم اپنے گروپ میں نچلے نمبرز پر آئے۔یہ فائنل مقابلوں کی طرف آپ کی پیش قدمی کو مشکل بنا دیتا ہے۔ایرون فنچ نے کہاکہ ہم ہار سے خوف زدہ نہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہماری ڈائریکشن درست رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس ورلڈ کپ کے فاتح بن کر ابھریں۔