ورلڈ کپ 2015 ء میں باوٴلرز بے بس ہو کر رہ گئے، فلیٹ پچز پر موٹے بلوں سے باوٴلرز کی درگت بنادی،پاکستانی ہیڈ کوچ وقار یونس کا شکوہ
ہفتہ 7 مارچ 2015 12:20
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015 ء میں باوٴلرز خاص طور پرفاسٹ باؤلرز بے بس ہو کر رہ گئے اور فلیٹ پچز پر موٹے بلوں سے بلے بازوں نے باوٴلرز کی درگت بنادی۔پاکستانی ہیڈ کوچ وقار یونس نے شکوہ کیا کہ جدید ایک روزہ کرکٹ باوٴلرز کے لئے غیر منصفانہ ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے گزشتہ میچز میں جنوبی افریقہ نے 2مرتبہ 400 سے زائد اسکور کیا جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 417 رنز بنا ڈالے۔
افغانستان کے باوٴلردولت زدران کو ۱10وورز میں 101 رنز، شاہ پور زدران کو 89 رنز جبکہ محمد نبی کو 84 رنز کے ساتھ آسڑیلیوی بلے بازوں سے پٹائی جھیلنا پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ باوٴلرز کو معلوم نہیں ہوتا کہ گیند کہاں کرنی ہے۔واضح رہے کہ نئے قوانین کے تحت پورے میچ کے دوران اندرونی 30 میٹر کے دائرے میں 5 فیلڈرز کا موجود رہنا لازم ہے۔(جاری ہے)
ابتدائی 10 پاور پلے اوورز میں اس دائرے کے باہر صرف 2 اور بیٹنگ پاور پلے کے پانچ اوورز میں 3 فیلڈرز باہر کھڑے کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
سابق فاسٹ بالر نے قوانین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ لوگ جارحانہ بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں اسی لئے قوانین تبدیل کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹیڈیم کا رْخ کریں، یہ سب کچھ بیٹنگ کے لئے سازکار ہے لکنچ باوٴلنگ کے لئے نہیں۔ان کے مطابق بیٹنگ اور باوٴلنگ میں توازن برقرار رہنا چاہیے۔باوٴلنگ اور بیٹنگ کے بگڑتے ہو ئے توازن پر بہت سے ماہرین اور کھلاڑیوں سمیت آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ایک روزہ کرکٹ میں بھی بلے باز ٹرپل سنچریاں بنانا شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ اب تک ورلڈ کپ میں اب تک 250 چھکے اور 1200 سے زائد چوکے لگنے کے ساتھ ساتھ 12 ہزار سے زائد رنز بن چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.