وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ’’دھو کا ‘‘ نہیں دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:25

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ’’دھو کا ‘‘ نہیں دیا
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ٹیم میں آتے ہی اپنی اہمیت ثابت کر ڈالی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حارث سہیل کی انجری نے سرفراز احمد پر ٹیم میں واپسی کے لیے دروازے کھول دیئے اور انہوں نے گرین شرٹس کی جانب سے اوپننگ کر تے ہوئے 5چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 49گیندوں پر 49رنز بنا کر اپنی فارم ثابت کر دی جس کے بعد انہوں نے وکٹ کیپنگ میں بھی شاندار کاکر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک وکٹوں کے پیچھے تین شکار کر لیے ہیں جن میں ہاشم آملا کا انتہائی شاندار کیچ بھی شامل تھا ۔