بلغاریہ کو پاکستان کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی پیشکش کی جائیگی ‘ برطانوی جریدہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:00

بلغاریہ کو پاکستان کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی پیشکش کی جائیگی ‘ برطانوی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) برطانوی دفاعی جریدے”آئی ایچ ایس جین“ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بلغاریہ کو جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے دینے کی پیش کش کی جائے گی۔ مغربی طیاروں سے نصف سستے جے ایف 17طیاروں کی خریداری بلغاریہ کیلئے انتہائی موزوں ہے ‘ پاکستان اور چین کے مشترکہ تیار کردہ ان طیاروں کے خریدار بننے کے بلغاریہ کے امکانات روشن ہیں تاہم بلغاریہ کے لئے نیٹو رکن کی حیثیت اس خریداری میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

سنگل سیٹ، سنگل انجن جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس اور چینگدو ائیرکرافٹ انڈسٹری کارپوریشن کی طرف سے تیار کیے گئے اس نے اپنی پہلی اڑان 2004میں کی تھی۔ ان طیاروں کی ارجنٹینا، سربیا، اور یہاں تک سعودی عرب جیسے ملکوں کو برآمد کی پیش کش کی گئی تاہم ابھی تک اس کے پہلے بین الاقوامی خریدا ر کو فائنل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلغاریہ کی معاشی صورت حال کی وجہ سے اس کے خریدار کے امکان روش ہیں کیونکہ طیارے کی قیمت تقریباً تیس ملین ڈالر ہے جب کہ اس کے مقابلے میں مغربی طیاروں کی دگنی ہے۔

نیٹو ممالک کے رکن کی حیثیت سے بلغاریہ کیلئے یہ خریداری مشکل ہے۔تاہم نیٹو کا نیا اتحادی ہونے کے ناطے بلغاریہ مکمل حمایت کی کوشش میں ہے یہی بنیادی وجہ ہے کہ وہ روسی دور کے اپنے پرانے طیاروں کی جگہ نئے طیارے لانا چاہتا ہے۔

سیاسی طور پر چینی پاکستانی ساختہ طیاروں کی خریداری بلغاریہ کے لئے مشکل ہوگی۔اس کی واضح مثال2013میں ترکی کی طرف سے چین سے میزائل نظام حاصل کرنے کی کوشش میں ردعمل سامنے آیا تھا۔نیٹو کی مخالفت سے ترکی اس نظام کو حاصل کرنے سے پیچھے ہٹ گیا۔نیٹو کے نئے اور پرجوش رکن ہونے کی وجہ سے بلغاریہ کی ترکی کی مانند پوزیشن ہے یہی وجہ ہے کہ جے ایف 17 خریدنے کا امکان نہیں لگتارپورٹ کے مطابق بلغاریہ روسی دور کے اپنے پرانے میراج29 فلکروم اور سکھوئی ایس یو25 طیاروں کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جس کیلئے وہ متبادل طیاروں کو منتخب کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

کئی مغربی طیاروں کے متبادل کے طور پر پاکستان بھی بلغاریہ کو اپنے جنگی طیاروں کی فروخت کی پیش کش کریگاتاہم طیاروں کی لاگت یا ممکنہ ترسیل کا کوئی وقت یااس سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی بلغاریہ حکومت کے بیان کے مطابق وہ نئے یا پرانے مغربی لڑاکا طیاروں کو خریدنے کا انتخاب کرے گا یا مگ 29 کواپ گریڈ کرے گا۔ امکان ہے کہ بلغاریہ تقریباً28کروڑ 20لاکھ ڈالر(282ملین ڈالر) کے طیارے خریدیگا اگرچہ لاک ہیڈ مارٹن بلاک کے52 ایف 16S کے نئے طیارے یقینی طور پر ناقابل استطاعت ہیں۔ سیکنڈ ہینڈ طیاروں میں بلغاریہ کی نظر بلاک پچیس کے ایف سولہ، بلجیم سے ایف سولہ کی اپ گریڈیشن، اٹلی سے یوروفائٹر ٹائیفون،یا سویڈن سے ساب طیاروں پر ہے۔

متعلقہ عنوان :