جانشین کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو تجاویز دے چکا، مصباح الحق

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:10

جانشین کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو تجاویز دے چکا، مصباح الحق
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اپنے جانشین کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو تجاویز دے چکا ہوں ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے، اگر کسی نوجوان کھلاڑی کو قیادت سونپی جاتی ہے تو اسے خود کو ٹیم کو گروم کرنے کیلیے وقت دینا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ کارکردگی میں استحکام لانے کیلیے کسی کو طویل مدت کیلیے کپتان بنایا جائے تو بورڈ کے اس اقدام کو سراہوں گا، تبدیلی لانے اور ذمہ داری کسی نوجوان کے سپرد کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :