وکٹ کیپر سرفراز احمد نے قوم کو ’’سرفراز ‘‘ کر دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:57

وکٹ کیپر سرفراز احمد نے قوم کو ’’سرفراز ‘‘ کر دیا

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے اپنے پہلے ہی میچ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ آکلینڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گزشتہ تین میچز سے مسلسل نظر انداز کیے جانے والے سرفراز احمد نے آتے ہی اپنی اہمیت ثابت کر دی ، وکٹ کیپر بلے باز نے اپنی بیٹنگ میں 49رنز بنانے کے بعد وکٹوں کے پیچھے 6شکار کر کے قومی اور ورلڈ کپ کے ایک میچ میں زیادہ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آسٹریلیا نے ایڈم گلکرسٹ نے 2003ء کے ورلڈ کپ میں نممبیا کے خلاف 6شکار کر رکھے تھے جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے معین خان نے 1995ء میں زمبابوے کے خلاف وکٹوں کے پیچھے 5شکار کیے تھے ۔