اللہ کا شکر، شاندار کارکردگی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے: سرفراز احمد

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:05

اللہ کا شکر، شاندار کارکردگی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے: سرفراز احمد
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے ا س اہم میچ کے موقع پر ٹیم میں شامل کیے جانے پر مینجمنٹ کا مشکور ہوں اور اللہ کا شکر ادا کر تا ہوں کہ عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میچ کے فوری بعد رمیز راجا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری قوم ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں کر رہی تھی اور انہی دعاؤں کی وجہ سے جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف فتح ملی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں مجھے یہی محسوس ہو رہا تھا کہ یہ میرا پہلا ہے۔ واضح رہے اس میچ میں سرفراز حمد نے 49رنز بنانے کے علاہ 6 کیچ بھی پکڑے تھےجس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔