گرین شرٹس کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ز نے اپنا ہی ریکارڈ برابر کر دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:29

گرین شرٹس کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ز نے اپنا ہی ریکارڈ برابر کر دیا
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم پیس اٹیک نے اپنا ہی ریکارڈ برابر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کے لیفٹ آرم پیس اٹیک نے مجموعی طور پر 9شکار کر کے اپنا ہی ریکارڈ برابر کر دیا ، اس سے قبل محمد عرفان ،وہاب ریاض اور راحت علی پر مشتمل پیس اٹیک پر نے زمبابوے کیخلاف میچ میں بھی مجموعی طور پر 9کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا تھا ۔