فلم کی شوٹنگ کیلئے کشمیر جا رہی ہوں، کرینہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:33

فلم کی شوٹنگ کیلئے کشمیر جا رہی ہوں، کرینہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ''باڈی گارڈ'' کے بعد ایک بار پھر سلمان خان کیساتھ پردہ سکرین پر آنے پر بے حد خوش ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی شوٹنگ کیلئے آئندہ ماہ کشمیر جا رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم بڑی ہو گی کیونکہ اس میں مسز کھنہ' میں اور سلمان ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ایک بار پھر سکرین پر آنے کی بے حد خوشی ہے اور یقیناً میرے پرستار بھی خوش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :