میچ میں دنیا کی بہترین باؤلنگ کا سامنا کیا ، اب محسوس ہورہا تھا کہ میرا پہلا میچ ہے

جنوبی افریقہ کیخلاف ورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے سرفراز احمد کی بات چیت

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:14

میچ میں دنیا کی بہترین باؤلنگ کا سامنا کیا ، اب محسوس ہورہا تھا کہ میرا ..

آکلینڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) ورلڈ کپ کیپر سرفراز احمد نے اپنی شاندار پرفارمنس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں دنیا کی بہترین باؤلنگ کا سامنا کیا ، اب محسوس ہورہا تھا کہ میرا پہلا میچ ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دی جس میں وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 6 کیچ کرکے ریکارڈ قائم کردیا اور اس پر انہوں نے کہا کہ میچ میں شاندار پرفارمنس پر اللہ کا شکر گزار ہوں ۔ سب والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ میری زندگی کا پہلا میچ ہے ۔ اتنے پریشر کے باوجود ٹیم نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور دنیا کی بہترین باؤلنگ کا سامنا کیا ۔

متعلقہ عنوان :