ہارنا کبھی اچھا نہیں لگا، ابھی بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں‘ اے بی ڈویلیئرز

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:18

ہارنا کبھی اچھا نہیں لگا، ابھی بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں‘ اے بی ڈویلیئرز

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں ایک چھوٹا سا ہدف بھی حاصل نہ کر سکنے کی کوئی وجہ نہیں تاہم ابھی بھی مضبوط پوزیشن پر ہیں اور ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کیخلاف میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے قائد اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ یہ کوئی بڑی ہار نہیں کیونکہ بیٹنگ کرنا کچھ مشکل دکھائی دے رہا تھا مگر مجھے کبھی بھی ہارنا اچھا نہیں لگتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پچکی کئی دہائیوں سے بڑے میچز میں دباوٴ کی وجہ سے ہارتی رہی ہے مگر اس شکست کے بعد ہماری ٹیم ہرگز دباوٴ میں نہیں آئے گی کیونکہ اس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں ہمارے مستقبل کوکوئی خطرہ نہیں۔