شاہد آفریدی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے

ہفتہ 7 مارچ 2015 15:42

شاہد آفریدی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اننگز کے دوران جب بوم بوم آفریدی نے عمران طاہر کی گیند کو مڈ آف باؤنڈری کے اوپر سے باہر پہنچایا تو یہ ان کے ون ڈے کیریئر کا 350وا ں چھکا تھا اور اسکے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کر نے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ۔ آفریدی کا یہ ریکارڈ مستقبل قریب میں ٹوٹنا بے حد مشکل نظر آتا ہے کیوں کہ ان کے بعد زیادہ چھکے مارنے والے حاضر سروس بلے باز برینڈن میکولم اب بھی انکے ریکارڈ سے 170چھکے دور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :