جنوبی افریقہ سے جیت بڑی فتح،باؤلرز اور سرفراز احمد نے شاندار کھیل پیش کیا: مصباح الحق

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:03

جنوبی افریقہ سے جیت بڑی فتح،باؤلرز اور سرفراز احمد نے شاندار کھیل پیش ..

آک لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں جیت جنتی بڑی ہے اتنی ہی ضروری بھی تھی۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ میچ میں جب بیٹنگ لائن اپ نے اچھا سکور نہیں کیا تو باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی ۔ انہوں نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے آج کی جیت میں سب سے بڑا حصہ ڈالا جس کے باعث پوری مخالف ٹیم آؤٹ کرنا ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بڑی فتح کے بعد اب ٹیم کے کھلاڑیوں میں اعتماد بحال ہو جائے گا اور ورلڈ کپ میں مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :