چین سے جدید ترین 10 زی ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گیا ، 2 مزید ہیلی کاپٹر سال کے آخر تک ملیں گے

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:48

چین سے جدید ترین 10 زی ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گیا ، 2 مزید ہیلی کاپٹر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) چین کی طرف سے پاکستان کو جدید ترین 10 زی ہیلی کاپٹر ہفتہ کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ، اس طرح کے 2مزید ہیلی کاپٹرز سال کے آخر تک پاکستان کو دئیے جائیں گے‘ ہیلی کاپٹر 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے دشمن کو رڈار کی نظر میں آئے بغیر کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے‘دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں میں استعمال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو باخبر ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو یہ ہیلی کاپٹر تحفہ کے طور پر دیا ہے۔ ان جدید لڑاکا ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل کیا جائیگا اور انہیں دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں میں استعمال کیا جائیگا، ہیلی کاپٹر میں یہ صلاحیت بھی شامل ہے کہ یہ 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے دشمن کو رڈار کی نظر میں آئے بغیر کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :