ورلڈ کپ 2015ء : آئر لینڈ نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:50

ورلڈ کپ 2015ء : آئر لینڈ نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے ہرا ..

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 28ویں میچ میں آئر لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5رنز سے مات دے دی ہے ۔ بیلیرو اوول ،ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت پر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت کی جس کے بعد آئر لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 331رنزبنائے ۔ آئر لینڈ کی جانب سے ایڈ جوائس 112،بالبرائن 97، ولسن 25اور کیون اوبرائن 24رنزکے ساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب سے چھتارا اور سین ولیمز نے 3،3جبکہ پنینگارا نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ 332رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوین بلے بازوں نے جم کر مقابلہ کیا تاہم وہ 49.3اوورز میں 326رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان برینڈن ٹیلر 121اور سین ولیمز 96رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ آئر لینڈ کی جانب سے کوسک نے 4،مونی اور کیون اوبرائن نے 2،2جبکہ ڈوکریل اور میک برائن نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ ایڈ جوائس کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔‎.