’فضول سوالوں کا جواب دینے کا وقت نہیں‘، شاندار فتح کے بعد بھی ہیڈکوچ برہم
ہفتہ 7 مارچ 2015 19:24
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مارچ۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سرفراز احمد کی فتح گر کارکردگی کے باوجود انہیں ابتدائی چار میچز میں ٹیم سے باہر رکھنے پر انہیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔ سرفراز نے جنوبی افریقہ کےخلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 49 رنز کی اننگ کھیلنے کے ساتھ ساتھ وکٹوں کے پیچھے چھ کیچ پکڑ کر کسی بھی ایک روزہ میچ میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
اس سے قبل ورلڈ کپ میں پاکستان کے ابتدائی چاروں میچوں میں عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کرائی گئی تھی۔اس دوران وقار یونس پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ جان بوجھ کر وکٹ کیپر بلے باز کو ٹیم میں شامل نہیں کر رہے۔(جاری ہے)
سرفراز کی جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردگی نے ان دعوؤں کو مزید تقویت بخشی۔ لیکن وقار یونس نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے بعد اس حوالے سے سوال پر صحافی پر برستے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس ایسے فضول سوالوں کے جواب دینے کا وقت نہیں‘۔
’دیکھیں میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ مجھے سرفراز پر یقین نہیں، میرا بس یہ خیال تھا کہ وہ بحیثیت اوپنر زیادہ بہتر نہیں کھیل سکے گا لیکن آج اس نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا سرفراز کو کوچ کے ساتھ ذاتی چپقلش کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا؟، جس پر وقار نے کہا کہ میڈیا اس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔ وقار یونس نے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب پریس کانفرنس ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، ہم نے گزشتہ میچوں میں گیارہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، میرے پاس فضول سوالوں کے جوابات دینے کا وقت نہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.