سلیکشن کا ایشو ہے لیکن خواہشات بھی راستے میں آئیں :نجم سیٹھی

ہفتہ 7 مارچ 2015 19:58

سلیکشن کا ایشو ہے لیکن خواہشات بھی راستے میں آئیں :نجم سیٹھی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین اور گورننگ بورڈ کے ممبر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو سلیکشن کا ایشو ہے لیکن خواہشات بھی راستے میں آئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آج کے میچ سے پہلے قومی ٹیم کو سلیکشن کاایشو تھا مگر آج کے میچ کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سرفراز کو کھیلانا ایک اچھا فیصلہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو موقع نہ دینے میں کچھ لوگوں کی خواہشات بھی راستے میں آئیں لیکن آج اس نے خود کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ ان وکٹوں پر اچھا کھیل سکتا ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آج اچھا کھیل پیش کیا ہے اور اس ٹیم کو موقع دیا ہے اور امید ہے کہ ٹیم اگلے میچز میں بھی اچھا کھیل پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :