دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں، کارروائی کرینگے‘ خیبر پختونخوا میں ہنگامہ آرائی پر ایکشن لیا جائے گا‘ بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ ختم نہیں ہوسکتی،کاؤنٹر فائل پر دستخط اور انگوٹھے کا نشان نہ ہو نا دھاندلی نہیں،صدارتی آرڈیننس کی کاپی برائے راست ریٹرننگ آفیسر کو بھیجی گئی، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کابیان

ہفتہ 7 مارچ 2015 22:06

دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں، کارروائی کرینگے‘ خیبر پختونخوا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں، کارروائی ضروری ہوگی‘ خیبر پختونخوا میں ہنگامہ آرائی پر ایکشن لیا جائے گا‘ بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ ختم نہیں ہوسکتی‘ صدارتی آرڈیننس کی کاپی ڈائریکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھیجی گئی۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب‘ سندھ اور بلوچستان میں سینٹ الیکشن پرامن ہوئے لیکن خیبر پختونخوا میں ہنگامہ آرائی ہوئی اس پر ایکشن لیں گے۔ خیبر پختونخواہ میں 124 ووٹوں کیلئے بیلٹ باکس کافی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارس ٹریڈنگ برداشت نہیں کریں گے ۔ پیسے دینے اور لینے والوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ نہیں روکی جاسکتی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں ہم ان کیخلاف ضرور کارروائی کریں گے۔ حکومت اور سیاستدانوں کا بوجھ الیکشن کمیشن پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صدارتی آرڈیننس کی کاپی براہ راست پریذائیڈنگ آفیسر کو بھیجی گئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ کونسی کونسی باتیں دھاندلی نہیں ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کاؤنٹر فائل پر دستخط اور انگوٹھے کا نشان نہ ہو نا دھاندلی نہیں

متعلقہ عنوان :