ملک بھر میں 6 کروڑ 62لاکھ 33ہزار 379سمز کی تصدیق مکمل کر لی گئی ،5کروڑ 8 لاکھ 52ہزار980شناختی کارڈز کے ذریعے تصدیق کی گئی ،78لاکھ 17ہزار 479سمز بند کی گئیں

ہفتہ 7 مارچ 2015 23:02

ملک بھر میں 6 کروڑ 62لاکھ 33ہزار 379سمز کی تصدیق مکمل کر لی گئی ،5کروڑ 8 لاکھ ..

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء)ملک بھر میں موبائل فون سمز کی تصدیق کا عمل جاری ہے اوراب تک ملک بھر میں 6 کروڑ 62لاکھ سے زائد سمز کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سمز کی تصدیق کے لیے 13اپریل تک کی ڈیڈ لائن ہے جس کے ختم ہونے سے پہلے 10کروڑ 30لاکھ سمز کی تصدیق ہونا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اب تک ملک بھر میں 6 کروڑ 62لاکھ 33ہزار 379سمز کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے،ان سمز کی تصدیق 5کروڑ 8 لاکھ 52ہزار980شناختی کارڈز کے ذریعے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تصدیق کے عمل کے دوران اب تک 78لاکھ 17ہزار 479سمز بند کی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری 2015ء تک ملک بھر میں موبائل فون صارفین کی تعداد 13کروڑ64لاکھ 82ہزار96ہے۔تین سے زائد سمز کی تصدیق کے لیے پی ٹی اے نے 26فروری 2015ء تک کا وقت دیا تھا جبکہ تین سے کم سمز رکھنے والے موبائل فون صارفین 13اپریل تک اپنی سمز کی تصدیق کراسکتے ہیں